پاکستان میں کورونا سے آج مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28012 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 44127 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے 20، پنجاب میں کورونا وائرس سے 39 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے2 ، آزاد کشمیر  میں کورونا سے 1جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28012 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7471، بلوچستان میں 349، خیبرپختونخوا میں 5613 ، آزاد کشمیر میں 739 ،اسلام آباد میں 930 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 39 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12724 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email