نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ , سدرن پنجاب نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے نادرن کو شکست دے دی۔

نادرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بنائے تھے، نادردن کے حیدر علی نے ناقابل شکست 72 رنزبنائے،عماد وسیم 40 ،محمد نواز 38، آصف علی 21،علی عمران 19،اور ناصر  نواز نے 14 رنز اسکور کئے۔

سدرن پنجاب کے ضیاء الحق نے 48 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  عامر یامین ،نسیم شاہ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں  سدرن پنجاب  نے 212 رنز کا ہدف بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر عبور کرلیا،سدرن پنجاب کی طرف سے آغا سلمان نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

عامر یامین نے 41 ،خوشدل شاہ 24،اعظم خان اور صحیب مقصود نے 23،23 ذیشان اشرف 16 رنز اسکور کیے۔

نادرن کی جانب سےسلمان ارشاد اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب کے آغا سلمان کو بہترین کارکردگی پر مین ااف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

The post نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ , سدرن پنجاب نے پہلی کامیابی حاصل کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email