روس خلا میں ہالی ووڈ کے پہلے پروجیکٹ کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کے پہلے پروجیکٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلا میں پہلی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے روسی اداکار اور ہدایت کار پر مشتمل عملہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ ’دی چیلنج‘ فلم کا عملہ سویوز ایم ایس 19 خلائی جہاز کے ذریعے 12 روزہ مشن پر خلا میں گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ’مشن امپاسبل‘ اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلا میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

The post روس خلا میں ہالی ووڈ کے پہلے پروجیکٹ کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email