اشنا شاہ لباس کی وجہ سے تنقید کا شکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اُشنا شاہ کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اس سے پہلے بھی  اداکارہ اُشنا شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو انسٹا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ نے تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا تھا۔

اشنا شاہ کو اپنی نئی تصویروں پر وزن کے بڑھ جانے کے باعث تنقید کا سامنا تھا۔

تصویر شیئر کیں جس پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا جانے لگا۔

اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔

دوسری جانب اداکارہ نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔

اشنا شاہ نے خاتون مداح کو جواب دیا کہ اب وہ پہلے کی طرح 21 سال کی لڑکی نہیں رہیں بلکہ اب وہ ایک خاتون بن چکی ہیں۔

اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ بطور اداکارہ بعض اوقات وہ اپنا وزن کردار کے مطابق بڑھا دیتی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں کردار کے لیے اپنے جسمانی خدوخال ایک ایتھلیٹ کی طرح کرنے پڑتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ قدرتی طور پر ان کی پرکشش جسامت ہے اور وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہر طرح کے کھانے بھی کھا رہی ہیں، تاہم وہ سماجی دباؤ میں آکر اپنا وزن کم نہیں کریں گی اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ چکا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے صحت مند جسامت اور خوبصورت کے لیے اپنے پیمانے خود ہی تیار کیے ہیں اور وہ ان پر چلتی رہیں گی، انہیں سماجی پیمانوں کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں وہ گلابی رنگ کا فٹنس پر مبنی لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ اشنا شاہ اکثر انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

تاہم ، اداکارہ کی تمام تر تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈائٹ کا خیال رکھتیں ہیں اور دن میں تین جم سیشن کرتیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کی وجہ سے زیادہ اپنی فٹنس پرزیادہ توجہ دے رہیں ہیں۔

تاہم جب اشنا شاہ سے ان کے نئے پروجیکٹ کے کردار کے حوالے سے پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ میں فلحال اس پروجیکٹ کے بارے میں نہیں بتا سکتی کیونکہ ابھی اس پر کام چل رہا ہے۔

لیکن اداکارہ نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ کرائم پر مبنی ہے اور بہت عرصے سے میں اس طرح لے کردار کو کرنے کی خوائشمند تھیں۔

اداکارہ اشنا نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس ڈارمے میں ایک کرکٹر کا کردارادا کررہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ کرکٹر پر مبنی نہیں ہیں لیکن اس کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کو ادا کرنے سے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں ایتھلیٹ ہوں۔

The post اشنا شاہ لباس کی وجہ سے تنقید کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email