حکومت ملکی مفاد کی خاطرانتخابات کے عمل کو شفاف بنانا چاہتی ہے،وزیر اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی مفاد کی خاطرانتخابات کے عمل کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کابینہ کو میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ  کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم  کو بتایا گیا کہ کمیشن طے کرے گا کہ کے کن افراد کے خلاف  کس قسم کی قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پینڈورا انکشافات کے حوالے سے  وزیر اعظم انسپکشن کمیشن پنٖورا پیپرا میں شامل پاکستانیوں کے ریکارڈ کا جائزہ لے گا۔

وفاقی کابینہ نے  اجلاس کے دوران عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری دی جبکہ کابینہ کی  عید میلاد النبی ﷺ  کو شایان شان طریقے سے منانے کی  بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں کابینہ نے ڈرگ (ریسرچ) رولز 1978 کے تحت کمیٹی برائے ڈرگ ریسرچ میں ماہرین تعینات کرنے کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے پانچ جان بچانے والی ادویات کے لیے اشتہاری مہم چلانے کی  بھی اجازت دی۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ ادوار کے توانائی اور سڑکوں کے منصوبوں کے ٹھیکوں کا جائزہ لینے کیلئے  تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی جبکہ کابینہ نے پناہ گاہوں کے قیام کے لیے اسلام آباد میں زمین مختص کرنے کی  بھی منظوری دی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ساتویں مردم شماری کے لیے مردم شماری  ایڈوائزری کمیٹی سے مجوزہ ضابطہ کار  مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے  سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر میں ضمنی انتخابات کے لیے فورس تعینات کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان  نے کہا کہ حکومت ملکی مفاد کی خاطرانتخابات کے عمل کو شفاف بنانا چاہتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ واپس آنا چاہیے۔

واضح رہے اس سے قبل   وزیراعظم عمران خان  نے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت  پر خوشی ہے، میں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی آئی ہے، پاکستان جیسے ملک ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے امیر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

عمران خان  نے کہا  تھا کہ غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی اہم مسئلہ ہے۔اس لوٹ مار کی وجہ  ترقی پذیر  ملکوں کی بدعنوان اشرافیہ ہے، اس کور وکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ  سفارشات پر عملدرآمد میں ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے ان ممالک کی کرنسی کی قدر گر جاتی ہے اور غربت میں اضافہ ہوتا  ہے۔

عمران خان  نے کہا  تھا کہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا ءکے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا  تھا کہ کورونا وبا ءکے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے، ویکسین کے حوالے سے اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔

The post حکومت ملکی مفاد کی خاطرانتخابات کے عمل کو شفاف بنانا چاہتی ہے،وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email