سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ لوگوں کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ آخر یہ کونسی اداکارہ ہیں۔
جی یہ کوئی اور نہیں بلکہ ہر دل عزیز اداکارہ ثروت گیلانی کی تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر پوسٹ کر دہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ثروت نقاب لگائی ہوئی ہیں اور اس ہی وجہ سے انہیں پہچانا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں ثروت گیلانی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا تھا۔
اداکارہ ثروت گیلانی کا ان کے شوہرکے ساتھ کروائے جانے والا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوا تھا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔
فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
شیئر کی گئی فوٹو شوٹ میں بتایا گیا تھاکہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں۔
View this post on Instagram
اگرچہ تاحال ہیلو پاکستان کے جنوری 2021 کے شمارے کو آن لائن جاری نہیں کیا گیا تھا، تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
دوسری جانب مذکورہ ویڈیو کو اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
View this post on Instagram
علاوہ ازیں فہد مرزا نے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو بھی شیئر کیا تھا۔
مختصر ویڈیو میں ثروت گیلانی کو مغربی انداز کے بولڈ اور نیم عریاں لباس میں دیکھا جا سکتا گیا جبکہ ان کے شوہر کو بھی بولڈ انداز میں سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
View this post on Instagram
تصاویر میں بھی دونوں کو رومانوی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھایا گیا تھا۔
تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔
View this post on Instagram
زیادہ تر افراد نے دونوں کے انداز کو مغربی و ہولی وڈ و بولی وڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ایسے انداز ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارؤں کی جانب سے بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر ان پر مداحوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہے۔
The post کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کس معروف اداکارہ کی تصویر ہے؟ appeared first on .