صحت مند جِلد کیلئے ضروری وٹامنز کونسے ہیں؟

اس دور میں جِلد کی دیکھ بھال سے محبت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے،  اسکن کیئر ضرورت سے زیادہ اہم بن گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ نے لوگوں کی جِلد کی دیکھ بھال اور اس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انٹرنیٹ نے عوام کو صحت مند جلد کے لیے غذائیت اور اس طرح کے اجزاء کے انفرادی فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر نئے علم سے بھی روشناس کروایا ہے تاہم، ایک عام جزو جو کہ ہر جِلد کی دیکھ بھال کرنے والے کے پاس پایا جا سکتا ہے وہ وٹامن سی ہے۔

یہ وٹامن ہماری جِلد کو بہتر بنانے اور نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہاں ماہرین وٹامن سی کے علاوہ بھی دیگر وٹامنز کو ہماری جِلد کے لئے مفید قرار دے رہے ہیں۔

وٹامن اے جِلد کے لئے ایک ضروری غذائیت ہے کیونکہ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے، کیراٹین کی پیداوار کو کنٹرول کرنے اور جِلد کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے، یہ جِلد کی شفا اور جلد کی مرمت میں بھی مدد کرتا ہے۔

اس کے بعد وٹامن اے آلو، پتوں والی سبزیوں، انڈوں، کدو اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے، وٹامن اے مہاسوں، ایکنی، پگمنٹیشن ، باریک لکیروں اور جھریاں جیسے مسائل کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جِلد پر سورج کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جِلد کی سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے ،جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے جس سے آپ کی جِلد جوان محسوس ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ گری دار میوے اور بیج (بادام ، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیج) وٹامن ای کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں جسے آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں، وٹامن ای کو جِلد پر کریم، لوشن اور سیرم کی شکل میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔

وٹامن بی کی مختلف شکلوں کا ایک گروپ ہے (وٹامن بی -3، وٹامن بی -5، وٹامن بی -6 وغیرہ) جو آپ کی جِلد، بالوں اور یہاں تک کہ ناخن کی مجموعی صحت میں مدد اور بہتری لاتا ہے، یہ جسم کو ضروری فیٹی ایسڈ کو موثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وٹامن بی کمپلیکس گوشت، انڈوں، مچھلی، جھینگے، گری دار میووں اور بیجوں میں پایا جاتا ہے، بی کمپلیکس وٹامنز عام طور پر تجویز کردہ وٹامن سپلیمنٹس میں سے ایک ہیں۔

وٹامن K زخموں اور جہاں سرجری کی گئی ہو ان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، چند مطالعات آنکھوں کے سیاہ حلقوں کے علاج میں وٹامن کے کی اہمیت کا مشورہ دیتے ہیں ،یہ قدرتی طور پر پالک، سبز پھلیوں، گوبھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن ڈی آپ کی جِلد اور بالوں کی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، یہ قدرتی غذائی ذرائع جیسے سالمن، ٹونا مچھلی اور دیگر اناج میں پایا جاتا ہے،  دن میں 10 سے 15 منٹ تک اپنی جلد کو سورج کے سامنے رکھ کر وٹامن ڈی کی مناسب مقدار بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

The post صحت مند جِلد کیلئے ضروری وٹامنز کونسے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email