ٹنڈو محمد خان میں چنگچی رکشا نہر میں گر گیا

ٹنڈو محمد خان میں چنگچی رکشا نہر میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹنڈو محمد خان کے علاقے سرھندی آباد میں پیش آیا جہاں ایک چنگچی رکشا نہر میں جا گرا جس کی وجہ سے رکشے میں سوار 4 افراد نہر میں گر گئے۔
ذرائع نے کہا کہ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 2 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تحقیقات کے مطابق تیز رفتار چنگچی رکشا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چینل موری نہر میں گری تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم دو سالہ بچہ جان بر نہ ہو سکا ہے۔

The post ٹنڈو محمد خان میں چنگچی رکشا نہر میں گر گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email