ملت پارک میں فائرنگ کا واقعہ، 1 فرد جاں بحق جبکہ 1 زخمی

ملت پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے 1 فرد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے سمن آباد کے ملت پارک میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے شہری رشید جاں بحق جبکہ خرم شہزاد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کر کے 2 ملزمان، عرفان اور فاروق کو گرفتار کر لیا ہے جن کے پاس سے پسٹل و گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

The post ملت پارک میں فائرنگ کا واقعہ، 1 فرد جاں بحق جبکہ 1 زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email