سعودی ولی عہد سے فرانس کے وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی شہر نیوم میں فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ویس لی ڈریان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور سمیت دوطرفہ امور کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزارت خارجہ ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی فرانس کے وزیر خارجہ جان لوڈریان نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور فرانس میں متعین سعودی سفیر فہد الرویلی بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس سے قبل اس سے قبل وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے فرانس کے وزیر خارجہ نے ملاقات کرکے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور ہر سطح پر انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

The post سعودی ولی عہد سے فرانس کے وزیر خارجہ کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email