عمر شریف پاکستان کا فخر تھے، فیصل ایدھی

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ عمر شریف پاکستان کا فخر تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے عمر شریف کے گھر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان کا فخر تھے، انہوں نے پوری دنیا میں شہرت پائی ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی میت کو ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے لایا جائے گا اور کچھ گھنٹے رکھنے کہ بعد میت کو گلشن میں رہائش گاہ لایا جائے گا۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ دوپہر میں گھر پر چہرا دکھانے کے بعد نماز جنازہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے سنا ہے کہ عمر بھائی بیمار ہے تب سے جواد عمر سے رابطے میں ہوں۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی سے رابطے میں ہیں کہ میت کے روٹ کا تعین کیا جا سکے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے صدر نے کہا کہ کسٹم حکام سے بھی رابطے ہیں تاکہ میت جب کراچی آئے تو کوئی مسئلہ نہ ہو۔
فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ عمر شریف کے اہل خانہ کو ہمت دے اور صبر جمیل عطا کرے۔

The post عمر شریف پاکستان کا فخر تھے، فیصل ایدھی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email