آئی سی سی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا  آغاز کر دیا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈکپ کے تمام میچز میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ  کرکٹ کے مداح پوری دنیا سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔

واضح  رہے کہ ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا، اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبرتک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا تاہم وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر 2021 کو کھیلے گی۔

The post آئی سی سی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email