خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1662 ہو گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے131 مریض زیرعلاج ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق  پشاورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاورمیں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد358 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوابی  اور نوشہرہ  میں 3,3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چارسدہ میں 24 گھنٹوں  کے دوران 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لوہردیرمیں 24گھنٹوں کے دوران4افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ، صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک  ایک موت واقع ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے 780افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email