اسلام آباد میں انتظامیہ کے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے

اسلام آباد میں انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کرنے کے لیے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات آج خود مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے رہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ تقریبا 300 کے قریب دکانوں کو چیک کیا گیا ہے۔
حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر چاليس کے قریب بندوں کو گرفتار کر لیا گیا اور پانچ لاکھ روپے تک کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں، خلاف ورزی پر کچھ دوکانوں کے سٹالز بھی کینسل کر دیے گئے ہیں۔
حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور اسلام آباد انتظامیہ کے دیگر افسران پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر چھاپے مار رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں اور تمام منڈیوں کا دورہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ديگر افسران خود کر رہے ہیں۔

The post اسلام آباد میں انتظامیہ کے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email