ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ترجمان چودھری صاحبان

ترجمان چودھری صاحبان نے کہا ہے کہ ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ترجمان چودھری صاحبان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا ہے۔
ترجمان چودھری صاحبان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ان بے بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔
ترجمان چودھری صاحبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔

The post ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ترجمان چودھری صاحبان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email