پنڈورا پیپرز پر عبدالعلیم خان کا موقف سامنے آگیا

پنڈورا پیپرز پر پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کا موقف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جے کی جانب سے علیم خان کے نام آف شور کمپنی ظاہر کرنے پر پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں  کہا کہ ‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’، میری یہ آف شور کمپنی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے ۔

اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو  پندرہ سال سے ڈکلئیر ہیں، ایف بی آر کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں۔

پنجاب کے سینیئروزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ سال سے الیکشن کمیشن کو بھی اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں، ہر دفعہ اسی کمپنی  کو آف شور لیکس  قرار دے دیا جاتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے صحافتی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل پنڈورا پیپرز بریک کردیا۔

پانامہ پیپرز کے بعد نئے مالیاتی اسکینڈل ‘پنڈورا پیپرز’ کی ہوشربا تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کےمطابق 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوگئے ہیں جبکہ پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد  آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں جبکہ تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیارعارف نقوی کی آف شورکمپنی اور پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی سامنے آئی۔

تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے جبکہ بینکاروں، کاروباری شخصیات کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔

آئی سی آئی جے کے مطابق اس اسکینڈل نے دنیا بھر کی اشرافیہ کی چھپی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا ہے۔  پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔

The post پنڈورا پیپرز پر عبدالعلیم خان کا موقف سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email