گلوکار عاطف اسلم کا ایک روز بعد عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

گلوکار عاطف اسلم نے ایک روز بعد عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف کے انتقال کا سن کر بے حد دکھ ہوا۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post گلوکار عاطف اسلم کا ایک روز بعد عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email