ہم تمام سیاسی اور سماجی لوگ عمر شریف کے لیے دعاگو ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم تمام سیاسی اور سماجی لوگ عمر شریف کے لیے دعاگو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے معروف اداکار عمر شریف کی رہائش گاہ پہنچ کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج عمر شریف کے گھر وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمر شریف نے شوکت خانم ہسپتال میں بھرپور کردار ادا کیا تھا، ان کو پورے پاکستان میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عمر شریف ہمیشہ شوکت خانم کے اخراجات سے متعلق فکرمند رہتے تھے، شوکت خانم کے حوالے سے عمران خان کو مشورے بھی دیتے تھے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ تمام فنکاروں نے عمر شریف کے خدمات سے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم تمام سیاسی اور سماجی لوگ عمر شریف کے لیے دعاگو ہیں۔ عمر شریف نے جو کام پاکستان کے لیے کیا وہ بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کراچی کی پہچان تھے اور وزیر اعظم کے دل کے قریب تھے، عمر شریف کی نماز جنازہ میں وزیراعظم کی شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ کہ نہیں سکتا ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمر شریف کو اعزاز کے ساتھ تدفین کریں گے۔ عمر شریف کے جو کام رہ گئے ہیں اسے وفاق پورا کرے گا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدرنے کہا کہ پاکستان بھر کے لیے یہ دکھ کا وقت ہے، عمر شریف ساری زندگی ہمیں ہنساتے رہے اور آج ہمیں رلا کر چلے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے نام پر کچھ ادارے اور سڑکیں بنانی چاہیں تاکہ انہیں یاد رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنریشن کی خوش قسمتی تھی کہ ہمیں عمر شریف جیسا شخص ملا۔ جو شوز عمر شریف نے اپنی زندگی میں شروع کیے آج باقی آرٹسٹ اسے آگے لے کر چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں

The post ہم تمام سیاسی اور سماجی لوگ عمر شریف کے لیے دعاگو ہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email