مجھ سمیت بہت سارے فنکاروں نے عمر شریف سے بہت سیکھا ہے، ندیم عثمانی

کامیڈین ندیم عثمانی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت بہت سارے فنکاروں نے عمر شریف سے بہت سیکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامیڈین ندیم عثمانی نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک بری خبر یہ ملی کہ عمر بھائی ہم میں نہیں رہے۔
ندیم عثمانی نے کہا کہ مجھ سمیت بہت سارے فنکاروں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
کامیڈین نے کہا کہ ان جیسی شخصیت نہ تھی، نہ ہو سکتی ہے۔
کامیڈین ندیم عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post مجھ سمیت بہت سارے فنکاروں نے عمر شریف سے بہت سیکھا ہے، ندیم عثمانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email