عمر شریف بہت اچھے آرٹسٹ تھے، آفتاب عالم

آفتاب عالم نے کہا ہے کہ عمر شریف بہت اچھے آرٹسٹ تھے۔
تفصیلات کے مطابق آفتاب عالم نے عمر شریف کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے حوالے سے بتانا میری خوش قسمتی ہے۔
آفتاب عالم نے کہا کہ عمر شریف بہت اچھے آرٹسٹ تھے اور عمر شریف سب کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے بکرا قسطوں پر میں کام کیا تو ان کے ساتھ بہت اچھا ٹائم گزارا۔
آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی تعزیت کے لیے ہسپتال جاتا تھا تو دعا کرتا تھا کہ وہ جلد گھر آ جائیں۔
آفتاب عالم نے مزید کہا کہ کپل شرما، جونی لیور اور اکشے کمار عمر شریف کو کاپی کر کے آگے بڑھے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post عمر شریف بہت اچھے آرٹسٹ تھے، آفتاب عالم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email