ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کے بیٹس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بیٹس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے آغاز میں صرف 16 دن باقی رہ گئے ہیں، گرے نکولس جس کمپنی کے بیٹ بابراعظم استعمال کرتے ہیں ، نے اپنے بیٹ پر لازمی طور پر لگائے جانے والے اسٹیکرز کی ویڈیو ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

بابراعظم اپنے ساتھی کھلاڑی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویپر 1.3 استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ گرے نکولس کو دنیا بھر کے کئی ٹاپ بیٹسمین پسند کرتے ہیں جس میں کیوی کپتان کین ولیمسن ، آسٹریلین کپتان ایرون فنچ ، کینگرو آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس اور برطانوی بلے باز اولی پوپ شامل ہیں۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کے بیٹس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email