وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس 10.54 فیصد سے کم کر کے 6.84 فیصد کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سیلز ٹیکس 11.64 فیصد سے کم کر کے 10.32 فیصد کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 6.70 فیصد اور 0.20 فیصد برقرار رکھا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 8.41 روپے کی سفارشات کی بجائے 4 روپے لیٹر بڑھائے ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.46 روپے کی سفارشات کی بجائے 2 روپے لیٹر بڑھائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 5.62 روپے فی لیٹر، ہائی سسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 5.14 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 2.02 روپے اور صفر رکھی گئی ہے۔

The post وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email