میرا مقصدکرکٹ کی دیوانی قوم کے لئے  کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ میرا مقصد 22 کروڑ  کرکٹ کی دیوانی قوم کے لئے کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکتان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بطوربرٹش پاکستانی اور سابق کرکٹر3 سال قبل پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مستعفٰی ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد 22کروڑ کرکٹ کی دیوانی قوم کیلئیے کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا لیکن بد قسمتی سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی،کرائسز سے نمٹنیے کے لئے  راتوں کو جاگ کر کام کیا اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایماندارانہ طور پر فیصلے کرنے کی کوشش کی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میری روح میں گھل مل گئی ہے اور پاکستانی فینز کی محبت اور سپورٹ کے علاوہ میں کچھ مس نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے میں نے پاکستانی عوام کی خدمت کی ، پاکستان لوگوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔

پاکستان کر کٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ چند ہفتوں بعد میں لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفٰی پیش کیا تھا۔

The post میرا مقصدکرکٹ کی دیوانی قوم کے لئے  کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا، وسیم خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email