حکومتی وعدے اور دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی وعدے اور دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ایک طرف مہنگائی جلد کم کرنے کی نوید سنارہے ہیں اور دوسری طرف قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا طوفان لا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، سارے دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں، حکومتی نا اہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 50روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وعدے اور دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں، عوام کی قوت خرید کم ہوتی جارہی ہے۔

  یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی  بھی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122 روپے 4 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 31 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 51 پیسے ہوگی۔

The post حکومتی وعدے اور دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email