وزیر خارجہ نے یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی کاشوں کو تسلیم کیا ،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ  وزیر خارجہ نے یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی کاشوں کو تسلیم کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 77 وزراتی اجلاس کے دوران بیان میں فوری عالمی اقدامات پر زور دیا، ان اقدامات میں یکساں ویکسین،  قرضوں میں آسانی اور عدم مساوات پت قابو پانے کے لیے نرم مالیاتی وسائل شامل ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے منصفانہ کثیر الجہتی تجارتی نظام اور ترقی پذیر ممالک کے چوری گمشدہ اثاثہ جات کی تلاش و بازیابی پر بھی زور دیا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے ترقی پزیر ممالک کے مفاد میں قانونی ترقی،تجارت و سرمایہ کاری کے تحفظ اور اس میں پیش رفت پر جی 77 ممالک کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا  مزیدکہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے عالمی تجارت,مالیاتی, سرمایہ کاری, ٹیکسیشن حکومتوں  کے منافع فائدہ اتھانے کے لیے اعلی معیار کی تجزیاتی , پالیسی و سفارشات, تکنیکی امداد کو تسلیم کیا ، وزیر خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی کو ٹیکسیشن ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیا۔

The post وزیر خارجہ نے یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی کاشوں کو تسلیم کیا ،ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email