پاکستان میں مزید 2595 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 2595 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1245394 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 2595 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 756 ، بلوچستان میں 17 ، خیبرپختونخوا میں 243 ، اسلام آباد میں 229، آزاد کشمیر میں 36 جبکہ پنجاب میں 1313 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 457339 ، بلوچستان میں 31973 ، خیبرپختونخوا میں 174378 ، اسلام آباد میں 105516 ، گلگت بلتستان میں 10329 ، پنجاب میں 431666 اور آزاد کشمیر میں 34193 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 64 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27805 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 47338 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 7 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 42 ، بلوچستان میں کورونا وائرس سے 1 ، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27764 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7414، بلوچستان میں 349، خیبرپختونخوا میں 5559 ، آزاد کشمیر میں 738 ،اسلام آباد میں 924 ، گلگت بلتستان میں 184 ، پنجاب میں 12637 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 2595 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email