امریکہ جیسے ملک میں مہنگائی تیس سالہ بلند ترین سطح پر جا چکی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ امریکہ جیسے ملک میں مہنگائی تیس سالہ بلند ترین سطح پر جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے دنیا سو سالہ بد ترین کسادبازاری کا شکار ہے جس سے بڑی مضبوط معیشتیں بھی شدید متاثر نظر آتی ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک میں مہنگائی تیس سالہ بلند ترین سطح پر جا چکی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا اور عالمی مارکیٹ میں انرجی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔

The post امریکہ جیسے ملک میں مہنگائی تیس سالہ بلند ترین سطح پر جا چکی ہے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email