چین کے قومی دن کے موقع پر ہم چینی حکومت  کو تہنیت پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ  عاصم افتخار نے کہا ہے کہ چین کے قومی دن کے موقع پر ہم چینی حکومت اور عوام کو تہنیت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے قومی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد  کیا گیا،جس  میں سیکرٹری خارجہ اور پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے شرکت کی۔

 چینی سفارت خانے کے سفارتی اہلکار بھی تقریب میں شریک ہوئےتقریب میں وزارت خارجہ چائنا ڈیسک کے حکام بھی شریک ہوئے۔

 تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی سفیر نونگ رونگ نے کیک کاٹا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے تمام موسموں میں آزمودہ دوستی و تزویراتی تعاون پر مبنی پاک چین شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر پہنچانے کے عزم کی تجدید کی ہے۔

The post چین کے قومی دن کے موقع پر ہم چینی حکومت  کو تہنیت پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email