چیئرمین  پی سی بی نے صوبائی کوچز کو  خبردار کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی)  کے چیئرمین  رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں مستقبل میں کسی بھی قسم کی امید نہ رکھنے سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کااستعفٰی، پھر چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹر ز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں سندھ کے کوچ باسط علی، بلوچستان کے کوچ فیصل اقبال، سینٹرل پنجاب کے عبدالرزاق، کے پی کے عبدالرحمٰن، سدرن پنجاب کے شاہد انور اور نادرن پنجاب کے اعجاز احمد جونیئر نے شرکت کی۔

The post چیئرمین  پی سی بی نے صوبائی کوچز کو  خبردار کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email