پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں کیا،عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکہ جا رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کچھ عرصہ امریکہ میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعائوں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔

عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی، وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے لیکن ناکام رہے، 5میچز میں صرف 66رنز ہی بناسکے جس میں ان کا بہترین اسکور صرف 29 رنز تھا۔

ساڑھے 42لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔

 اس دوران وہ سمیع اسلم کی طرح امریکہ میں ہی کرکٹ کھیلنے کے طویل مدتی معاہدے کے حصول کی کوشش بھی کریں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلئینگ الیون میں شمولیت کی یقین دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

واضح رہے کہ سمیع اسلم سمیت کئی کرکٹرز اس وقت امریکہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

The post پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email