وزیراعظم نے ایک اور اچھی خبر سنادی

ایف بی آر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور اچھی خبر سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر! ایف بی آر نے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کامیابی کے ‏ساتھ شروع کر دیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کا اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اضافی آمدنی ‏کو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد دے گا۔

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات مؤثر اور شفاف گورننس کے لیے ہیں، ٹریک اینڈٹریس سسٹم سےجعل سازی روکنے میں مدد ملےگی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی جبکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے بھی تبادکہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے سیاسی اسٹرکچر اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور استحکام کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ افغانستان سی انسانی المیے سے بچنے کے لیے بھی عالمی برادری کردار ادا کرے۔

عمران خان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور متبادل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ملاقات میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کی جبکہ ڈینمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا میں مدد پر بھی پاکستان کو سراہا ۔

The post وزیراعظم نے ایک اور اچھی خبر سنادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email