روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک صدی بعد پہلی شاہی شادی

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک صدی بعد پہلی شاہی شادی ہونے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالشیوک انقلاب سے قبل روسی سلطنت پر حکمرانی کرنے والے رومانوف خاندان کے چشم و چراغ گرینڈ ڈیوک جارج میخیلووچ رومانوف نے جمعے کے روز سابق شاہی دارالحکومت سینٹ پیٹرز برگ میں شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ شاہی شادی دو روزہ وسیع تقریبات پر مشتمل ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کا دوسرا بڑا شہر گرینڈ ڈیوک جارج میخائیلووچ رومانوف اور ان کی اطالوی منگیتر وکٹوریہ بیٹارینی کی شادی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور دنیا بھر سے سینکڑوں مہمان سینٹ پیٹرزبرگ کے سب سے مشہور مقامات سینٹ آئزک کیتھیڈرل میں ایک صدی بعد اپنی نوعیت کی پہلی شاہی شادی دیکھنے کے لیے سینٹ پیٹرز برگ شہر آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس شادی کے دوران ہونے والی پارٹی میں ضیافت کے لیے ملک کے مشہور ریسٹورنٹ میگنیٹس کی خدمات لی جائیں گی جو مہمانوں کے لیے رنگ برنگے کھانوں کا اہتمام کرے گا۔
واضح رہے کہ یوگنی پرگوزن کو مغربی تبصرہ نگاروں کی جانب سے پوتن کا شیف بھی کہا جاتا ہے۔

The post روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک صدی بعد پہلی شاہی شادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email