لیسکو کے زیر اہتمام ہیومین ریسورس سے متعلق بہترین پریکٹسز پر سیمینار کا انعقاد

لیسکو کے زیر اہتمام ہیومین ریسورس سے متعلق بہترین پریکٹسز پر سیمینار کا انعقاد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں کے الیکٹرک کی جانب سے پنجاب کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ہیومین ریسورس سے متعلق بہترین پریکٹسز پر مباحثہ کیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ تکنیکی ترقی اور ٹیکنالوجی کے مسلسل کامیاب ارتقاء کے اس دور میں انسانی افرادی قوت کو سب سے اہم تنظیمی اثاثوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی، آٹومیشن کے ساتھ ساتھ بہت سے لیبر فورس سے چلنے والی سرگرمیوں کی جگہ لے رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ انسانی وسائل نہ صرف ترقی کا بنیادی حصہ ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس کے مضمرات کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔
ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب نے لیسکو کی جانب سے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نمائندگان کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہیومین ریسورس مینجمنٹ کی بہترین حکمت عملی درست افرادی قوت کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سیمینار میں کے الیکٹرک کی جانب سے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران نے کے الیکٹرک کی بہترین ہیومین ریسورس پریکٹسز کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقعے پر دیگر شرکاء نے اپنی کمپنیوں میں جاری ایچ آر کے معاملات اور طریقہ کار پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق سیمینار میں چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں محمد افضل، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر، میپکو سے چیئرمین بی او ڈی جلیل الرحمن ترین، ڈی جی ایچ آر ایڈمن لیاقت علی میمن، فیسکو کے ممبر بی او ڈی بیرسٹرعرفان چٹھہ، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایڈمن ناصرمکین، گیپگو سے ممبر بی او ڈی سردار نوفل محمود، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایڈمن انصار حسین سمیت آئیسکو سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایڈمن بحر کرم، اور ایڈیشنل ڈی جی محمد عابد نے شرکت کی ہے۔

The post لیسکو کے زیر اہتمام ہیومین ریسورس سے متعلق بہترین پریکٹسز پر سیمینار کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email