پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہوگیا

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروادیا۔

ڈاکٹر  فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے، تاہم حکومت اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10ایتھلیٹ اور 11آفیشل شامل تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزارت کو کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ک مزید کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کیا، حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

The post پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email