بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ پیدا کیا ہے، معید یوسف

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ پیدا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے فیک نیوز کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پر جھوٹا بیانیہ چلایا ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان طالبان کی جانب سے ابھی بات نہیں کر رہا۔ ہم صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے بات کر رہے ہیں۔
مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے اس لیے ہم صرف ایک مستحکم اور پر امن افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔
مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے پر روس، پاکستان اور چین مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستان ماضی میں پچاس لاکھ سے زائد افغانی مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے۔

The post بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ پیدا کیا ہے، معید یوسف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email