اے اے اے کیانی 11 کلب نے تیسری انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنمٹ جیت لیا

اے اے اے کیانی 11 کلب نے تیسری انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنمٹ جیت لیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نچلی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اے اے اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام تیسرا آل پاکستان انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ اے اے اے کیانی 11 کلب نے جیت لیا ، ٹورنامنٹ 19 ستمبر 2021 سے شروع کیا گیا تھا ، ٹورنامنٹ تمام سہنگ پریمیر لیگ چینلز پر نشر کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے نوجوانوں کی جسمانی ، ذہنی اور سماجی ترقی کے لیے کھیلوں اور سرگرمیوں کو اسپانسر کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک فرو غ د ینے کیلئے کو شاں رہیں گے ۔

انہو ں نے تمام شریک ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور ایونٹ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی کرنل (ر)شہزاد کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس مین جذبے اور ہمارے نوجوانوں کی نشوونما کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد نا گزیر ہے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کھلاڑی حسن رضا نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

آخر میں ٹو رنمنٹ جیتنے والی ٹیم اے اے اے کیانی 11 کو 200,000روپے( 2لاکھ) انعام اور ونر ٹرافی سے نوازا گیا ۔

دوسرے نمبر پر آنیوالے شہیر کرکٹ کلب بھنگالی کو ایک لا کھ روپے نقد انعام دیا گیا ۔

 نذر لیفٹی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین اور زین کلار کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔

The post اے اے اے کیانی 11 کلب نے تیسری انٹر ولیج اوپن کرکٹ ٹورنمٹ جیت لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email