مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں ن لیگی کارکنان کے دھاوا بولنے کا معاملہ

مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں ن لیگی کارکنان کے دھاوا بولنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں ن لیگی کارکنان کے دھاوا بولنے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر پارٹی کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پارٹی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اس معاملے کے بعد مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدور سمیت کراچی کے صدر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر ملک محمد تاج اور امان اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت 3 ماہ کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کراچی کے صدر سلمان علی خان کی پارٹی رکنیت 5 روز جبکہ نائب صدر کراچی عصمت انور محصود کی پارٹی رکنیت تاحکم ثانی تک معطل رہے گی۔

The post مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں ن لیگی کارکنان کے دھاوا بولنے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email