حمزہ شہباز کل ملتان کا دورہ کریں گے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کل ملتان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  حمزہ شہباز کے دورہ ملتان کے موقع پر اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

 سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے مسلم لیگ ن سے رابطے تیز،  حامد سعید کاظمی کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد سعید کاظمی ن لیگ کے ٹکٹ پر ملتان اور رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند  ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک آواز ملتان بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر علی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

بریگیڈئیر قیصر علی این اے 154 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند  ہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچہ خاندان کے سربراہ و سابق پارلیمنٹرین ملک اسحاق بچہ کی  بھی ن لیگ میں شمولیت متوقع  ہے۔

The post حمزہ شہباز کل ملتان کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email