انٹر بینک میں ڈالر سستا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.66 سے کم ہو کر 170.48 روپے پر بند ہوا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا ، مارکیٹ 27پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار 871پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر 385 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 120 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 249 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 پیسے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 822 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 پیسے اضافے کے بعد 1 لاکھ  14 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 822 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں31ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1754 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

The post انٹر بینک میں ڈالر سستا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email