بنا اپوزیشن کی مشاورت کے ایڈہاک پر آئینی عہدے چلانا خلاف قانون ہے، نثار کھوڑو

رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بنا اپوزیشن کی مشاورت کے ایڈہاک پر آئینی عہدے چلانا خلاف قانون ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے 8 ماہ میں 27 ارب ڈالر قرضہ لیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ایکسپورٹ بند ہو گئی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نام پر حکومت عوام سے پہلے 17 اور اب 4 روپے اضافے کے بعد 21 روپے کما رہی ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈینگیں ماری جاتی ہیں کہ عوام کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ قانون میں صاف لکھا ہے کہ نیب چیئرمین کی چار سالہ مدت کے بعد ان کے عہدے کی مدت بڑھائی نہیں جا سکتی ہے۔
نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ نیب زدہ کا الزام لگا کر ایسا ماحول بنایا گیا کہ نیب چیئرمین اور الیکشن کمشنر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا پڑے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ڈی کوالیفائی نہیں ہوئے، وہ اب بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں۔ بنا اپوزیشن کی مشاورت کے ایڈہاک پر آئینی عہدے چلانا خلاف قانون ہے، یہاں غیر آئینی کام کیے جا رہے ہیں۔

The post بنا اپوزیشن کی مشاورت کے ایڈہاک پر آئینی عہدے چلانا خلاف قانون ہے، نثار کھوڑو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email