اس بات پر مکمل یقین ہے کہ دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ پر ہوں گے، سردار تنویر الیاس

سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس بات پر مکمل یقین ہے کہ دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کردار سازی میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ برصغیر کے نوجوانوں میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے۔
سینئر وزیر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اس بات پر مکمل یقین ہے کہ دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ پر ہوں گے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عمران خان نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ دہشتگردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے۔
سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ کردار سازی سے ہی ملک کو اقبال اور قائد کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔

The post اس بات پر مکمل یقین ہے کہ دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ پر ہوں گے، سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email