پاکستان نے جونیئر ہاکی  ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا،سیکریٹری پی ایچ ایف

سیکریٹری پاکستان نے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  سیکیرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ بنے، جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ، پی ایچ ایف کی مکمل توجہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور تیاری پرمرکوز ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  انڈیا کی جانب سے 18 ستمبر کو ای میل بھیجنے کا دعوی کیا گیا ہے ، انڈیا کی جانب سے 18ستمبر کو کی گئی ای میل پی ایچ ایف کو موصول نہیں ہوئی ، ویزا درخواستوں کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔

 سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ نے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے سلسلہ میں پی ایچ ایف کی جانب سے تیاری کے معاملات پر پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں میڈیا ٹاک کی ۔

 اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے بتایاکہ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 23 ستمبر کو دو ای میلز موصول ہوئیں،پہلی ای میل میں ایونٹ کے مقام اور انعقاد کی تصد یق کی گئی جبکہ دوسری ای میل میں بتایا گیا کہ 24ستمبر انڈیا ویزا درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ انڈیا کے جند ممالک کے لئے ویزا پراسیسنگ قوانین کے تحت 60 دن کا وقت برائے ویزا درخواست دیا جاتا ہے جبکہ اسی روز ہی بتایا گیا کہ 24 ستمبر ویزا درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے۔

The post پاکستان نے جونیئر ہاکی  ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا،سیکریٹری پی ایچ ایف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email