وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر وفاقی وزراء کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں ملکی سیاسی ایشوز،خارجہ امور ، داخلی سیکیورٹی سمیت قومی امور پر مشاورت  کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری   نےاجلاس میں شرکت کی  جبکہ اجلاس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور معاون خصوصی معید یوسف  نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے دورہ امریکہ سمیت مختلف ممالک کے دوروں کی رپورٹ پیش کردی ۔

 ووزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک سے دوروں کا  اچھا ریسپانس آیاہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا امور سے متعلق بریفنگ دی ۔

اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی افغانستان سے متعلق امور پر بات کی۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید  نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

The post وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر وفاقی وزراء کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email