سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوہے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ موئخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پا گئے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا جبکہ سعودی عرب 2 سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ یہ رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کی نشاندہی تو کرتی ہے تاہم ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عام افراد کے لیے اس سہولت میں ایسا کچھ نہیں جس کی بنیاد پر اسے تیل کی مقامی قیمتوں میں کوئی ریلیف مل سکے۔

The post سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، شوکت ترین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email