بحرہ عرب  میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کا خدشہ، وارننگ جاری

بحرہ عرب  میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کا خدشہ، وارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان ‘شاہین’ کے خدشے کے پیش نظر سندھ اور مکران ساحلی پٹی پر طوفانی بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کردی جبکہ صوبائی وشہری حکومت نے متوقع طوفانی برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن بن چکا ہے، جبکہ آج رات تک ڈیپ ڈپریشن بن جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل صبح سمندری طوفان بننے کے قوی امکانات ہیں، سسٹم 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 2 پہر سے تیز بارش کے امکانات ہیں، شہر میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کے دوران آندھی چلنے کے بھی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران ہوا کی رفتار 75 تا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے  جبکہ سمندر میں طغیانی رہے گی اور معمول سے  اونچی لہریں بلند ہونے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2007 میں سمندری طوفان بنا تھا،  صورتحال ویسی ہی معلوم ہورہی ہے، جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بادل کل پھر برسیں گے اور یہ صورتحال 2اکتوبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

The post بحرہ عرب  میں ممکنہ سمندری طوفان شاہین کا خدشہ، وارننگ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email