پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں قیمتوں پر اثر پڑا ہے، خطے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے، ہم چاہتے ہیں پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے، پٹرول کی قیمت کم کرتے ہیں تو اپنی جیب سے دینے پڑیں گے، پٹرول کی قیمت بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، بھارت 235 روپے فی لیٹر پٹرول دے رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کررہے ہیں، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، زرعی شعبے کی ترقی، پیداواری لاگت بڑھانے کے لیےاقدامات کررہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کی مدد کررہے ہیں، وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں، ملک کو ریاست مدینہ ہم بنا کررہیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں غفلت کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں بہت زیادہ مہنگائی ہوگئی ہے، گندم، دالیں اور چینی درآمد کررہے ہیں

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email