این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، مراد سعید

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید  نے کہا ہے کہ این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ جگلوٹ اسکردو سڑک 30 اکتوبر کو مکمل ہوجائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو کی ویڈیو بھی شئیر کردی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں 2019 اور 2021 کے مناظر دکھائے گئے جبکہ اس سے 2019 کا خوفناک  اور 2021 میں سڑک پر کام کے بعد کا دلکش منظر بھی دکھا یا گیا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے ،وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لئے چترال اور گلگت بلتستان شاہراہ کی بھی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس اہم شاہراہ پر دسمبر میں کام ہو شروع ہو جائے گا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے اور سی پیک اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس اہم شاہراہ سے اس علاقے کی سیاحت میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ چترال میں تین منصوبے اس سال کے آخر تک شروع ہو جائیں گے ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ این ایچ اے نہ صرف جاری منصوبے تیز تر اور شفاف انداز میں مکمل کر رہا ہے بلکہ نئے منصوبوں کا بروقت آغاز اور سی پیک کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے سب سے بڑے فورم جے سی سی نے چترال دیر ، سوات موٹروے اور پشاور ڈی آئ خان موٹروے کو سی پیک میں شامل کر کے ان علاقوں کو ترقی کی نوید سنائ دی جبکہ پچھلے ہفتے ہونے والے جے سی سی کے سی پیک کے حوالے سے فیصلوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

The post این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، مراد سعید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email