کمشنر کراچی نے شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا

کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متوقع سمندری طوفان اور تیز بارش کے باعث شہر میں آج بروز جمعہ عام تعطیل ہوگی۔

کمشنر کراچی نوید شیخ کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں لازمی سروسز والے اداروں اور بارشوں کی ایمرجنسی میں خدمات انجام دینے والے سرکاری اداروں کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہیں گے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے بھی صوبے بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سردار شاہ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔

The post کمشنر کراچی نے شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email