محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے کارروائیاں جاری،عمران سکندر

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 181 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز راولپنڈی سے 30، اٹک اور سرگودھا سے 5 پانچ اور ملتان سے ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وہاڑی، نارووال، گجرانوالہ اور میانوالی سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ننکانہ، ڈی جی خان، پاکپتن اور بہاولنگر سے بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,840 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 1,478 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 283 مریض داخل ہیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 157 مریض داخل ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے میو اسپتال میں 21, گنگارام میں 19،جناح ہسپتال میں 15, سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 14 مریض داخل جبکہ لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال میں 11، جنرل اسپتال میں 10 جبکہ فاطمہ میموریل اور شالیمار اسپتال میں ڈینگی کے 9 نو مریض داخل ہیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے اتفاق اسپتال میں 8، گلاب دیوی اسپتال میں 7 اور عمر اسپتال میں ڈینگی کے 6 مریض داخل جبکہ لاہور کے فاروق اسپتال اور حمید لطیف اسپتال میں 5 پانچ جبکہ گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں ڈینگی کے 4 مریض داخل ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ اسپتال میں 3 جبکہ چلڈرن اسپتال اور نواز شریف اسپتال میں ڈینگی کے 2 2 مریض داخل ہیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے عادل اسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ اسپتال اور ڈی ایچ کیو میاں منشی اسپتال-I میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور کے ایور کئیر اسپتال، لائف لائن اسپتال، منصورہ اسپتال، مسعود اسپتال اور سائرہ میموریل اسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 40، بینظیر بھٹو اسپتال میں 16، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 15 جبکہ کوٹلی ستیاں اور واپڈا ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے قائد اعظم اسپتال میں 13، شفا انٹرنیشنل اور پولی کلینک اسپتال میں 3 تین جبکہ فیڈرل جنرل اسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں 8، جوہر آباد اسپتال خوشاب میں 5 جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال اوکاڑہ اور ہاسپٹل حافظ آباد میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اٹک اسپتال، ڈی ایچ کیو اسپتال قصور، ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا اور ہاسپٹل  نوشہرہ میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ الائیڈ اسپتال فیصل آباد، بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور اور سول اسپتال ملتان میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال اور بھلوال اسپتال سرگودھا میں بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ مون سون کے دوران  ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ  ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 420,944 ان ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 94,414 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک بھی کیا ۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1,904 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا جبکہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور  میں 63,307 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,375 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں 1,201 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

The post محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے کارروائیاں جاری،عمران سکندر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email