شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہورہی ہے، بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری ہے اور ہوا میں نمی کا 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے، 10 سے 12 گھنٹوں بعد سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 24.4  ملی میٹر بارش ریکارڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ نارتھ کراچی 12.6 اور ایئر پورٹ پر 10.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پی اے ایف مسرور میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اے 17.6 اور گلشن حدید میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گلشن معمار میں 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email